پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید شارق عکس کی غزلیں — Syed Shariq Aks Ghazals

سید شارق عکس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رات گزرے گی سحر مجھ کو میسر ہوگی (غزل)

رات گزرے گی سحر مجھ کو میسر ہوگی

ہے یہی آس کہ یہ زندگی بہتر ہوگی

رخ کریں گی مرے آنگن کا بہاریں اک دن

میری دہلیز بھی خوشیوں سے معطر ہوگی

مٹ ہی جائیں گے یقیناً یہ اندھیرے غم کے

دل کی بستی بھی کسی روز منور ہوگی

میں چلا جاؤں گا جب چھوڑ کے تیری دنیا

تجھ کو تسکین نہ اک پل بھی میسر ہوگی

رہنمائی مرا ہر شعر کرے گا یارو

میری ہر بات تو بس میل کا پتھر ہوگی

عکسؔ چاہت کا اثر اس پہ بھی ہوگا اک دن

اس کی حالت مری حالت سے بھی بد تر ہوگی

جس کا دل آئنہ نہیں ہوتا (غزل)

جس کا دل آئنہ نہیں ہوتا

اس پہ فضل خدا نہیں ہوتا

موت برحق اگر نہیں ہوتی

کون بندا خدا نہیں ہوتا

ضد جو موسیٰ نے کی نہیں ہوتی

طور ہرگز جلا نہیں ہوتا

خود نہ چاہو تو بات دیگر ہے

ورنہ چاہو تو کیا نہیں ہوتا

غم سے ہوتی نہ پھر شناسائی

دل جو تم سے لگا نہیں ہوتا

لوگ ہوتے ہیں سب خفا لیکن

کوئی تم سا خفا نہیں ہوتا

توڑ دیتے ہیں لوگ دل کیسے

درد ان کو ذرا نہیں ہوتا

اب تو ہر پل مرے تخیل میں

کوئی تیرے سوا نہیں ہوتا

تب دوائیں ہی کام آتی ہیں

جب دوا سے بھلا نہیں ہوتا

عشق نعمت خدا کی ہے یارو

عشق کرنا برا نہیں ہوتا

دوست بن کے دغا جو دے شارقؔ

وہ کسی کا سگا نہیں ہوتا

مزید غزلیں از سید شارق عکس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں