سید شاہ نوراللہ نور کڈپوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خامۂ عنبر فشاں سوں ہے ثنا سبحان کا (غزل)
خامۂ عنبر فشاں سوں ہے ثنا سبحان کا
جس کوں لائق ہے اولھانا خلق پر احسان کا
متصف ہے ذات اوس کی باصفت ہائے کمال
دور ہے اس ذات سوں نام و نشاں نقصان کا
بے زباں بے حرف بے آواز نت ہے وہ کلیم
از کلام نفسیٔ خود جوں کہ خطرہ جان کا
ذات مطلق متصف ہو کر تمام اوصاف سیں
نام مومن پائیاں ممکن ہوا ایمان کا
یہ سخن کشفی شہودی ہے بری تقلید سوں
دست رس اس میں نیں ہر جان اور انجان کا
اقتباس نورؔ کیتا نور اوس خورشید سوں
ہور اجازت تس کرم سوں دوسرے دوران کا
ذات رب کی جسم و جسمانی نہی (غزل)
ذات رب کی جسم و جسمانی نہی
نفس بی نیں اور نفسانی نہی
قلب و قلبی بھی نہ پہچانے اوسے
بلکہ نیں ہی روح و روحانی نہی
ذات و ذاتی ذات اور اس کے صفات
یوں جو ناسمجھے سو عرفانی نہی
معرفت رب کی ہر ایک پر فرض ہے
ہور عبادت اوس کی جس ثانی نہیں
ذات مطلق ہے ہمہ باطن ہے لیک
باہمہ ظاہر ہے پنہانی نہی
منشائے ہر وو ہے وحدت جمع
او حقیقت احمدی فانی نہی
ہے کمال انسان کامل پر ظہور
مظہر کامل ہے نقصانی نہی
کیوں کہ سمجھے یو حقائق کے نکات
جس میں خود بینی خدا دانی نہی
گوش دل سے گوش کر اقوال نورؔ
گیان کے جوہر ہیں یوکانی نہی