سید شاہ برہان الدین جانم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جیکچ ہے سو خدا سوں ہے نیں یھاں کچ میرا بھاتا (غزل)
جیکچ ہے سو خدا سوں ہے نیں یھاں کچ میرا بھاتا
جو او منگتا ہے کرنے کوں وہی دل میں میرے آتا
خدا سوں کچ جدائی نیں ولے یھاں ہے تیرا بھانا
کریں نیکی بدی آپیں خدا پر چوک کہوں لاتا
عجب پیراں پکڑنا یھاں ازل میں ہے سو یہ جانا
انو کی بھاگ سوں کیا ہے گنہ میرا نہیں جاتا
خدا قادر ہے لوگاں بوسیؤ عقلی دلیلا سب
کریں نیکی بدی اپیں تو لعنت کس پو فرماتا
عجب ہے بوج ان کا سو سمجھتا نہیں کسی کوں کچ
نکو کہہ شاہ برہان تو نکوئی اس راز کوں پاتا
سہنا دیکھیا نس آج کی بیٹھا ہوں شہ کے پاس میں (غزل)
سہنا دیکھیا نس آج کی بیٹھا ہوں شہ کے پاس میں
اے کاش دن نا اوکتا اچتا سو لک ماس میں
دیکھو لو دوتن پاپنی ناحق جگائی آن مجھے
اشکوں اوٹھائی بیس کر دیکھ نا سکا یک تاس میں
ہشیار ہوں تب تل سوں تو دیکھو خواب بیچ
خوش ہوں میں اپنے حال پر صاحب مرا توں داس میں
شب روز تو ماری یاد میں تل تل نہ پل پل دم بدم
سچ بولتا گر جھوٹ اچھے کھاؤں ابد کی ماس میں
جانم کہے اے شہ پری یک زہرا دسرا مشتری
توں سیام ہوں تیرے چرنی کہتا ہوں راسک راس میں