پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید سلمان گیلانی کی غزلیں — Syed Salman Gilani Ghazals

سید سلمان گیلانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیوں لیا تھا مرا دل دل مجھے واپس کر دے (غزل)

کیوں لیا تھا مرا دل دل مجھے واپس کر دے

چھوڑ یہ روز کی کل کل مجھے واپس کر دے

اچھی مس ہے کوئی مس کال نہ میسج کوئی

اپنی سم لے لے موبائل مجھے واپس کر دے

لینڈ لائن سے کیا کرتی تھی کیوں غیر کو فون

جو ادا میں نے کئے بل مجھے واپس کر دے

کلچے جیسے ترے رخساروں پہ جو سرمے سے

میں بناتا رہا وہ تل مجھے واپس کر دے

لگ گیا ٹل مرا پر ماں تری راضی نہ ہوئی

یا منا اس کو تو یا ٹل مجھے واپس کر دے

اک صنم مانگا تھا گیلانیؔ نے یا رب نہ دیا

وہ تہجد کے نوافل مجھے واپس کر دے

اس نے مجھے سلام کیا لام کے بغیر (غزل)

اس نے مجھے سلام کیا لام کے بغیر

یہ بد دعا تھی مجھ کو مرے نام کے بغیر

ہر روز ماں کا چہرہ میں تکتا ہوں پیار سے

ہر روز حج میں کرتا ہوں احرام کے بغیر

اک میں ہوں میری آنکھ میں آنسو ہیں صبح صبح

دنیا دئیے جلاتی نہیں شام کے بغیر

ساقی یہ تیری مست نگاہی کا فیض ہے

پیتا ہوں میں شراب مگر جام کے بغیر

گیلانیؔ ایسے دوست کا بے دام ہوں غلام

مجھ سے جو ملنے آئے کسی کام کے بغیر

مزید غزلیں از سید سلمان گیلانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں