سید قادر محی الدین ماہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لب بستہ ہوں بے حس ہوں میں محروم صدا ہوں (غزل)
لب بستہ ہوں بے حس ہوں میں محروم صدا ہوں
اک سنگ گراں بن کے سر راہ پڑا ہوں
کھلتے ہی نہیں شہر نگاراں کے دریچے
کب سے میں یوںہی کاسۂ دل لے کے کھڑا ہوں
ارمان و تمنا کا اٹھائے ہوئے لاشہ
صحرا میں بگولے کی طرح گھوم رہا ہوں
دن بھر غم ایام کے صحرا میں بھٹک کر
ہر رات کسی یاد کی بھٹی میں جلا ہوں
اک تلخ حقیقت کو چھپائے ہوئے دل میں
ہر صبح و مسا درد کی سولی پہ چڑھا ہوں
مزید غزلیں از سید قادر محی الدین ماہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں