پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید مظہر جمیل کی غزلیں — Syed Mazhar Jameel Ghazals

سید مظہر جمیل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یادش بخیر سایہ فگن گھر ہی اور تھا (غزل)

یادش بخیر سایہ فگن گھر ہی اور تھا

لوٹا مسافرت سے تو منظر ہی اور تھا

دیکھا عجیب ربط عناصر کے درمیاں

بدلا جو آسماں تو سمندر ہی اور تھا

پھر یوں ہوا کہ اپنے ہی محور سے ہٹ گئی

ورنہ تو اس زمیں کا مقدر ہی اور تھا

وہ یوں لگا ہے طرہ و دستار کے بغیر

جیسے میان دوش وہاں سر ہی اور تھا

وہ نونہال جس کی نمو ہے مرا لہو

نکلا جو میرے قد سے تو پیکر ہی اور تھا

اسباب و زاد راہ تلے دفن ہو گیا

پہنے تھا جو بگولے وہ لشکر ہی اور تھا

ممنون التفات توجہ رہا ہے جو

اک شخص بیٹھا میرے برابر ہی اور تھا

مظہرؔ کو پوچھتے ہو تو بس اتنا جان لو

بیتے ہوئے دنوں کا وہ مظہرؔ ہی اور تھا

مزید غزلیں از سید مظہر جمیل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں