پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید مقصود حسین نقوی کی غزلیں — Syed Maqsood Husain Naqvi Ghazals

سید مقصود حسین نقوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنے اللہ سے لو لگاؤں میں (نظم)

اپنے اللہ سے لو لگاؤں میں

زندگی خوب تر بناؤں میں

سب کو اپنے گلے لگاؤں میں

ایک بچہ کی آرزو ہے یہ

ایک بچہ کی جستجو ہے یہ

نیکیوں کو جہاں میں عام کروں

بس یہی کام صبح و شام کروں

جگ میں روشن وطن کا نام کروں

ساری دنیا کے کام آؤں میں

بھولے بھٹکوں کو رہ دکھاؤں میں

سب کو پیغام حق سناؤں میں

سب سے پیش آؤں میں شرافت سے

بات سب سے کروں محبت سے

پیار ہو مجھ کو علم و حکمت سے

مزید غزلیں از سید مقصود حسین نقوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں