پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید محمود عالم رہبر کی غزلیں — Syed Mahmood Alam Rahbar Ghazals

سید محمود عالم رہبر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں نے راحت کا ٹھکانہ اب تلک پایا نہیں (غزل)

میں نے راحت کا ٹھکانہ اب تلک پایا نہیں

دھوپ کی بارش ہے لیکن دور تک سایہ نہیں

پی لیا جام شہادت سارے اہل بیت نے

پر یزیدی لشکروں کو رحم تک آیا نہیں

فقر بھی دیکھیں ذرا خاتون جنت کا جناب

اپنے کاموں کے لیے رکھا کوئی دایہ نہیں

وہ بھٹکتے ہیں جہالت کے اندھیروں میں یہاں

پاس جن کے علم کا تھوڑا بھی سرمایہ نہیں

اپنے رب سے ہو محبت یہ بھی کہتی ہے حدیث

آپ نے اس بات پر تو غور فرمایا نہیں

اپنے سب اعمال کا محشر میں دنیا ہے جواب

ہم نے رہبر آج تک اس بات کو سوچا نہیں

مزید غزلیں از سید محمود عالم رہبر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں