پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید فیضی کی غزلیں — Syed Faizi Ghazals

سید فیضی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دور کوؤں نے بیٹھ کر لب جو (نظم)

دور کوؤں نے بیٹھ کر لب جو

پھر ہلائے تھکے تھکے بازو

گر رہی ہیں سیاہیاں ہر سو

ایک ہی بار دل کے دروازے

کھلتے ہیں اور پھر نہیں کھلتے

رات عورت ہے گرچہ تیرہ جبیں

دل مگر کاروان سرائے نہیں

ایک ایواں ہے جس کے دروازے

کھل کے اک بار پھر نہیں کھلتے

ایک بیوہ کے نوجواں جذبات

سوچ روشن مگر اندھیر حیات

چاندنی نغمہ ہائے کیف و سرور

چند لمحوں کا اک فسانۂ نور

اور پھر تیرگی سحر اندیش

جس طرح کوئی ایک پل کے لیے

اپنا آنچل بکھیر کر چن لے

اور پھر پردۂ ہائے تاریکی

مزید غزلیں از سید فیضی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں