سید بسم اللہ ناصر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کچھ تو اخلاق کی قدروں کو اجالے کوئی (غزل)
کچھ تو اخلاق کی قدروں کو اجالے کوئی
اک تبسم ہی مری سمت اچھالے کوئی
آج کے خار لہو پیتے ہیں انسانوں کا
کیوں لئے پھرتا ہے اب پاؤں میں چھالے کوئی
جانے کیا بات ہے مائل بہ کرم ہیں کچھ لوگ
مجھ کو اس تازہ مصیبت سے بچا لے کوئی
میں فضاؤں میں بکھر جاؤں گا خوشبو کی طرح
اک حقیقت ہے کتابوں میں سجا لے کوئی
لذت غم کو ترس جاؤ گے ناصرؔ تم بھی
ظلم کرنے سے اگر ہاتھ اٹھا لے کوئی
مزید غزلیں از سید بسم اللہ ناصر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں