پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید امین الحسن موہانی بسمل کی غزلیں — Syed Aminul Hasan Mohani Bismil Ghazals

سید امین الحسن موہانی بسمل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پہلے سے دیکھنا کہیں بہتر بنائیں گے (غزل)

پہلے سے دیکھنا کہیں بہتر بنائیں گے

اب اپنا ایک اور مقدر بنائیں گے

بگڑے ہوئے ہیں ضد پہ ہیں کون ان سے کیا کہے

اس وقت بات بات کے دفتر بنائیں گے

دیکھیں گے اپنے دل کے تحمل کی کیفیت

ہم ان کو اور چھیڑ کے خود سر بنائیں گے

آنے تو دو بہار کا موسم جنوں کے دن

اپنے لئے ہم آپ ہی نشتر بنائیں گے

بسمل چلیں گے آج در یار تک ضرور

پژمردہ دل کو تیرے گل تر بنائیں گے