سرخاب بشر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وہ اگر ہے بے وفا تو چھوڑ اس کے حال پر (غزل)
وہ اگر ہے بے وفا تو چھوڑ اس کے حال پر
زخم اگ آئیں گے ورنہ آنسوؤں سے گال پر
عشق کے دریا میں پگلے اور بھی ہیں مچھلیاں
پھینکتا ہے جال اپنا کیوں ہمارے جال پر
جو محبت میں دیا تھا آپ نے پہلے پہل
آج بھی خوشبو لگاتا ہوں اسی رومال پر
آسماں جیسی سجاوٹ تو نہیں کر پاؤں گا
میں ستارے ٹانکتا رہتا ہوں پھر بھی شال پر
کارخانہ بند ہو جائے گا اپنے جسم کا
بیٹھ جائیں گی اگر یہ دھڑکنیں ہڑتال پر
عذاب تنگ دستی میں پڑا ہے (غزل)
عذاب تنگ دستی میں پڑا ہے
دوانہ پھر بھی مستی میں پڑا ہے
محبت کے نشے میں چور ہو کے
ابھی تک چاند بستی میں پڑا ہے
ہمارے گھر کا سورج بچپنے سے
مسلسل گھر گرہستی میں پڑا ہے
زمین و آسماں کا ذرہ ذرہ
ہماری سر پرستی میں پڑا ہے
بلندی پر سبھی سرخابؔ ہیں تو
فقط کیوں تو ہی پستی میں پڑا ہے
مزید غزلیں از سرخاب بشر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں