سلطانہ ذاکر نقوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کاش ہم کو اسی چاہت سے بلایا ہوتا (غزل)
کاش ہم کو اسی چاہت سے بلایا ہوتا
اپنے اس عہد وفا کو ہی نبھایا ہوتا
سامنے آ کے وہ کرتے وہی شکوے ہم سے
اتنی سی بات کو اتنا نہ بڑھایا ہوتا
ترک الفت کا سبب غیروں کو بتلاتے ہیں
یوں نہ نظروں میں ہمیں سب کی گرایا ہوتا
یوں نہ کرتے ہمیں بدنام زمانے بھر میں
کچھ تو اپنا بھی ستم سب کو بتایا ہوتا
میرے افکار زمانے سے چھپاتے ہی رہے
رسم دنیا کے لیے کچھ تو جتایا ہوتا
کیسے سمجھے گی یہ دنیا یہ تغافل یہ تضاد
اپنا احوال بھی کچھ سب کو سنایا ہوتا
بات کرتے رہے ہنس ہنس کے مری غیروں سے
سر محفل تو مرا دل نہ جلایا ہوتا
مزید غزلیں از سلطانہ ذاکر نقوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں