سہیل نظام کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اندر اندر کانپ رہا ہے سناٹا (غزل)
اندر اندر کانپ رہا ہے سناٹا
خود سے کتنا خوف زدہ ہے سناٹا
مندر مسجد گرجا کی آوازوں سے
دھیرے دھیرے ٹوٹ رہا ہے سناٹا
دیواروں پہ رقص کرے ہے تنہائی
آنگن آنگن جاگ رہا ہے سناٹا
شب کی تنہائی کے اک اک منظر نے
تنہائی کے نام کیا ہے سناٹا
ملک شب کی شہزادی ہے تنہائی
ملک شب کا شہزادہ ہے سناٹا
میرا ساتھی میرا ہمدم بن کے نظامؔ
منزل منزل ساتھ چلا ہے سناٹا
مزید غزلیں از سہیل نظام ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں