پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سہیل عاطر کی غزلیں — Suhail Aatir Ghazals

سہیل عاطر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تری یادوں کو یکجا کیوں کروں میں (غزل)

تری یادوں کو یکجا کیوں کروں میں

یہ ملبہ اب اکٹھا کیوں کروں میں

جہاں پہلے بھی کوئی رہ چکا ہو

اسی دل میں گزارا کیوں کروں میں

پریشانی میں اس کو آزما کر

مصیبت میں اضافہ کیوں کروں میں

تمہارا پیار ہے اشیا کے مانند

تو پھر جذبوں کا سودا کیوں کروں میں

دل مفرور کی چوکھٹ پہ جا کر

محبت کا تقاضا کیوں کروں میں

شجر ہیں پیاسے کئی برس کے (غزل)

شجر ہیں پیاسے کئی برس کے

میں تھک گیا ہوں برس برس کے

تم اس کی آنکھوں میں دیکھ لینا

تمام شعبے ہیں رنگ و رس کے

جو اس کے دل میں اجاڑ گھر ہیں

ثبوت ہیں میری دسترس کے

کئی ٹھکانے بدل چکے ہیں

فرار قیدی ہیں ہم قفس کے

مزید غزلیں از سہیل عاطر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں