پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صغری سبزواری کی غزلیں — Sughra Sabzwari Ghazals

صغری سبزواری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شام فراق اپنی فروزاں نہ کر سکے (غزل)

شام فراق اپنی فروزاں نہ کر سکے

تاریک زندگی کو درخشاں نہ کر سکے

تھے اس قدر جدائی کے لمحات سوگوار

کچھ بھی تلافیٔ غم ہجراں نہ کر سکے

یورش غموں کی ایسی تھی مجھ پہ کہ الاماں

کچھ رازداریٔ غم پنہاں نہ کر سکے

تھی اس قدر نوازش پیہم کہ الحفیظ

کچھ اہتمام وسعت داماں نہ کر سکے

اپنی ہی زندگی تھی کچھ ایسی خزاں نصیب

تم بھی ہمارے درد کا درماں نہ کر سکے

مزید غزلیں از صغری سبزواری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں