پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سون روپا وشال کی غزلیں — Sonroopa Vishal Ghazals

سون روپا وشال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پھول سب کے لیے مہکتے ہیں (غزل)

پھول سب کے لیے مہکتے ہیں

لوگ لیکن کہاں سمجھتے ہیں

زندگی جی رہے ہیں ہم لیکن

زندگی کے لیے ترستے ہیں

وقت کا ایک نام اور بھی ہے

لوگ مرہم بھی اس کو کہتے ہیں

روز ملتے نہیں ہیں ہم خود سے

روز خود سے مگر بچھڑتے ہیں

پھول جیسے جو کھل نہیں پاتے

پھول جیسے وہی بکھرتے ہیں

وقت میں خاصیت ہے کیا ایسی

وقت کے ساتھ سب بدلتے ہیں

سمجھتے تھے وہ، سمجھایا گیا ہے (غزل)

سمجھتے تھے وہ، سمجھایا گیا ہے

ہمیں ہم سے ہی ملوایا گیا ہے

ہمارے نام کا بے نام حصہ

کسی کے نام لکھوایا گیا ہے

کبھی احسان کوئی کر گیا تھا

برابر یاد دلوایا گیا ہے

یہ آنکھیں نیند میں بھی جاگتی ہیں

یہ کس کا ذکر دہرایا گیا ہے

ہم اپنی گفتگو بھی تولتے ہیں

ہمیں بیوپار سکھلایا گیا ہے

مزید غزلیں از سون روپا وشال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں