پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سونیا روح کی غزلیں — Sonia Rooh Ghazals

سونیا روح کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بند آنکھوں کو بندگی سمجھو (غزل)

بند آنکھوں کو بندگی سمجھو

اس کا دیدار روشنی سمجھو

سنگ تنہائی کے ہوں تیرے بعد

لازمی ہوگی شاعری سمجھو

اب بچھڑ کر کوئی نہیں مرتا

اس جدائی کو دوغلی سمجھو

جاؤ جا کر بجھا دو اجلا چاند

جی جلاتی ہے چاندنی سمجھو

آج تک بندی ہو گئی ہے شعر

یہ سخن کی ہے مفلسی سمجھو

آپ کو میرے بعد رہنا ہے

آپ ہو میری شاعری سمجھو

کیوں نہیں آئی روحؔ موت مجھے

خودکشی کو بھی مطلبی سمجھو

چیز اک انمول نادانی میں کھوئی (غزل)

چیز اک انمول نادانی میں کھوئی

روحؔ میں نے تن کی نگرانی میں کھوئی

یاد آئی بن کے آنکھوں میں نشانی

وہ نشانی میں نے پھر پانی میں کھوئی

راتیں پر رونق تھیں جب تھے خواب تیرے

جاگ کر سب تاب ویرانی میں کھوئی

کامیابی مل گئی آسانی سے جب

شاعری کی روح آسانی میں کھوئی

اعتبار یار نے دی ہے جدائی

میں نے بینائی نگہبانی میں کھوئی

مزید غزلیں از سونیا روح ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں