پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سدرہ محمود الحسن کی غزلیں — Sidra Mahmood Ul Hasan Ghazals

سدرہ محمود الحسن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک تھا ٹونی، ایک تھا مونی (نظم)

ایک تھا ٹونی، ایک تھا مونی

چھوٹی بہن تھی ان کی سونی

بہت شریر تھا ان میں ٹونی

لے جاتا تھا سونی کی پونی

سونی روتی اور چلاتی

ٹونی کو پھر بھی شرم نہ آتی

سونی مونی سے پھر کہتی

میں نہ اب اس گھر میں رہتی

انکل کے گھر جاؤں گی اب

سب کچھ انہیں بتاؤں گی اب

ٹونی گھبراہٹ کے مارے

مونی کو پھر کرے اشارے

اب نہ کروں گا اسے میں تنگ

ختم ہوئی اب ان کی جنگ

مزید غزلیں از سدرہ محمود الحسن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں