صدیق کلیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پیار کی منزل دور ہے پیارے (نظم)
پیار کی منزل دور ہے پیارے
رگ رگ جاگے خون کا دھارا
جب تک آس ہے باقی
ساز پر رقص سناؤ
گیت خوشی کا گاؤ
ناحق درد لبادہ اوڑھے
کب کب دکھ کا تحفہ دو گے
دل خوں ہو جائے گا
جو بھی ہے لے آؤ
اونچا اونچا اڑنے والو
پگلے پن سے حاصل کیا ہے
دیکھو نیچے نیچے دیکھو
جلدی جلدی آؤ
ہاتھ پہ رکھ کر جان کو اپنی
قدم قدم پر شعلہ جاگے
یہ گل زار بناؤ
آؤ آؤ آؤ
مزید غزلیں از صدیق کلیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں