پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صدیق احمد نظامی کی غزلیں — Siddiq Ahmad Nizami Ghazals

صدیق احمد نظامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خدا کرے کہ نظر کامیاب ہو جائے (غزل)

خدا کرے کہ نظر کامیاب ہو جائے

تری نظر میں مرا انتخاب ہو جائے

وہ سامنے مرے بے پردہ آ گئے لیکن

مزا تو جب ہے کہ پھر سے حجاب ہو جائے

کئے تھے وصل کے وعدے ہزار تم نے مگر

میں آج آ ہی گیا لو حساب ہو جائے

بکھیر رخ پہ ذرا اپنے اس طرح زلفیں

کہ زلف چہرے پہ تیرے نقاب ہو جائے

الٰہی وصف ہو دل میں تو میرے اتنا ہو

بھروں جو چلو میں پانی شراب ہو جائے

آج بے چین ہے بیمار خدا خیر کرے (غزل)

آج بے چین ہے بیمار خدا خیر کرے

یاد آتا ہے رخ یار خدا خیر کرے

اب نہیں خیر کسی صاحب دل کی اے دوست

آج ہے ہاتھ میں تلوار خدا خیر کرے

کون ہوگا جسے میں اپنا کہوں گا اے دل

روٹھے جاتے ہیں وہ غم خوار خدا خیر کرے

وہی جو عشق میں مصروف بھی مسرور بھی تھا

وہی صدیقؔ ہے بیزار خدا خیر کرے

مزید غزلیں از صدیق احمد نظامی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں