شعیب آفریدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہر اک پڑاؤ پہ رہنے لگا یہ ڈر مجھ کو (غزل)
ہر اک پڑاؤ پہ رہنے لگا یہ ڈر مجھ کو
کہ ڈھونڈ لے نہ کہیں پھر سے میرا گھر مجھ کو
میں پھول سارے ہواؤں کو سونپ دیتا ہوں
مرے خلوص نے رکھا ہے بے ثمر مجھ کو
اسی کے حکم پہ لہروں سے رسم و رہ کی تھی
وہی جو ڈھونڈ رہا ہے بھنور بھنور مجھ کو
میں اپنے طور طریقے بدل نہیں سکتا
کہ اپنے آپ میں رہنا ہے بے خطر مجھ کو
چلی ہوا تو ستونوں کا زعم ٹوٹ گیا
بچھا کے لیٹ گئے میرے بام و در مجھ کو
مزید غزلیں از شعیب آفریدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں