پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شعیب شوبی کی غزلیں — Shoeb Shobi Ghazals

شعیب شوبی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گزرا ہے اس ادا سے کچھ جاتا ہوا یہ سال بھی (غزل)

گزرا ہے اس ادا سے کچھ جاتا ہوا یہ سال بھی

دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی

کتنی کٹھن رسائی تھی تیرے دیار تک مری

دیکھتے ہی جسے پکارا تو اسے نکال بھی

ہم کو بلاؤ تم کسی روز کسی نئے نگر

گر یہ نہیں درست آ سکتے ہو ساہی وال بھی

تالا لگا زبان پر خواہش وصل بھی گئی

پوچھے جو بزم غیر میں آپ ہمارا حال بھی

وہ بھی زمانہ تھا تو آ جاتا تھا شب سے پیشتر

کیسی یہ شب ہے آج آیا نہ ترا خیال بھی

مجھ کو پتا ہے شوبیؔ سب حال مرے ستاروں کا

خلوتوں میں گزرنا ہے آتا ہوا یہ سال بھی

کالی زلفوں میں تری ایسا بھی کیا رکھا ہے (غزل)

کالی زلفوں میں تری ایسا بھی کیا رکھا ہے

بے سبب ڈھونگ سا لوگوں نے رچا رکھا ہے

ہم جو کہتے ہیں تمہیں دین دھرم شام و سحر

ہم نے اک خول سا چہرے پہ چڑھا رکھا ہے

ہر نئی اینٹ سے ملتا ہے نیا اک شاعر

ہم نے انداز مگر سب سے جدا رکھا ہے

سنتے ہی ذکر گلی کوچوں میں معشوق کا ہم

بس یہی سوچ کے چل دیتے ہیں کیا رکھا ہے

ہم نے رکھا ہے تمہیں دل میں چھپا کر سب سے

حد ہے بے سود تمہیں سر پہ چڑھا رکھا ہے

مزید غزلیں از شعیب شوبی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں