شعیب احمد خان شعیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جو بڑھ کے دن میں غریبوں کے کام کرتا ہے (غزل)
جو بڑھ کے دن میں غریبوں کے کام کرتا ہے
سنا ہے رات وہی قتل عام کرتا ہے
فقیر شہر میں کیا بات ہے خدا جانے
امیر شہر بڑا احترام کرتا ہے
ضعیف باپ سے جو بات تک نہیں کرتا
امیر شہر کو جھک کر سلام کرتا ہے
خموشیوں کا یہ سنگ گراں بھی بولے گا
ابھی تو مال ابھی زر کلام کرتا ہے
شعیبؔ نار جہنم کا خوف کیا ہو اسے
جو ذکر حضرت خیر الانام کرتا ہے
دل غریب میں گر احتیاج رکھا ہے (غزل)
دل غریب میں گر احتیاج رکھا ہے
تو بادشاہ کے دل میں خراج رکھا ہے
میں مطمئن بھی بہت کچھ ہوں اپنے پیشہ سے
مرے نصیب میں اس نے علاج رکھا ہے
کوئی ملے نہ ملے اس کا غم نہیں یارو
بنا کے ہم نے بھی اپنا مزاج رکھا ہے
نہ حب جاہ و حشم ہے نہ مال و زر کی تلاش
در فقیر پہ کس نے یہ تاج رکھا ہے
مزید غزلیں از شعیب احمد خان شعیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں