پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مصطفیٰ خاں شیفتہ کی غزلیں — Shefta Mustafa Khan Ghazals

مصطفیٰ خاں شیفتہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اٹھ صبح ہوئی مرغ چمن نغمۂ سرا دیکھ (غزل)

اٹھ صبح ہوئی مرغ چمن نغمۂ سرا دیکھ

نور سحر و حسن گل و لطف ہوا دیکھ

دو چار فرشتوں پہ بلا آئے گی نا حق

اے غیرت ناہید نہ ہو نغمہ سرا دیکھ

منت سے مناتے ہیں مجھے میں نہیں منتا

اوضاع ملک دیکھ اور اطوار‌ گدا دیکھ

گر بو الہوسی یوں تجھے باور نہیں آتی

اک مرتبہ اغیار کے قابو میں تو آ دیکھ

اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایت

دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ

اک دم کے نہ ملنے پہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے

اے شیفتہؔ مایوسیٔ امید فضا دیکھ

گہ ہم سے خفا وہ ہیں گہے ان سے خفا ہم (غزل)

گہ ہم سے خفا وہ ہیں گہے ان سے خفا ہم

مدت سے اسی طرح نبھی جاتی ہے باہم

کرتے ہیں غلط یار سے اظہار وفا ہم

ثابت جو ہوا عشق کجا یار کجا ہم

کچھ نشۂ مے سے نہیں کم نشۂ نخوت

تقویٰ میں بھی صہبا کا اٹھاتے ہیں مزا ہم

موجود ہے جو لاؤ جو مطلوب ہے وہ لو

مشتاق وفا تم ہو طلب گار جفا ہم

نے طبع پریشاں تھی نہ خاطر متفرق

وہ دن بھی عجب تھے کہ ہم اور آپ تھے باہم

کیا کرتے ہیں کیا سنتے ہیں کیا دیکھتے ہیں ہائے

اس شوخ کے جب کھولتے ہیں بند قبا ہم

یہ طرز ترنم کہیں زنہار نہ ڈھونڈو

اے شیفتہؔ یا مرغ چمن رکھتے ہیں یا ہم