شاذیہ ناز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سامنے آپ میرے ٹھہر جائیں گے (غزل)
سامنے آپ میرے ٹھہر جائیں گے
دیکھتے دیکھتے ہم سنور جائیں گے
زندگی یہ مری آپ کے نام ہے
بے وفا ہوں گے تو پھر کدھر جائیں گے
زندگی کے لئے زندگی چاہیے
آپ ملتے رہے تو نکھر جائیں گے
دوریاں اتنی ہم کو گوارا نہیں
کیا کریں گے یہاں ہم تو مر جائیں گے
شازیہؔ آدمیت یہی ہے اگر
دیکھنا اک دن ہم بکھر جائیں گے
مجھ سے ہے تیری ذات کبھی ختم نہ ہوگی (غزل)
مجھ سے ہے تیری ذات کبھی ختم نہ ہوگی
میری جو ہے اوقات کبھی ختم نہ ہوگی
مل جائیں کسی موڑ پہ اک روز جو ہم تم
پھر پیار کی سوغات کبھی ختم نہ ہوگی
آ جاؤ کے ہم راہ تری دیکھ رہے ہیں
آؤ گے تو پھر رات کبھی ختم نہ ہوگی
وعدہ یہ کرو مجھ سے ملاقات یہ تیری
تا عمر ملاقات کبھی ختم نہ ہوگی
کہتے تھے کہ ہم شازیہؔ تیرے ہیں ترے ہیں
ماضی کی وہ اک بات کبھی ختم نہ ہوگی
مزید غزلیں از شاذیہ ناز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں