پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شوق اعظمی کی غزلیں — Shauq Azmi Ghazals

شوق اعظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سب سے اچھی بیچ کی راہ (نظم)

سب سے اچھی بیچ کی راہ

خوب نرالی بیچ کی راہ

بیچ کا ہے ہر کام اچھا

بیچ کا ہے انجام اچھا

بیچ کی ہر دم راہ چلو

پھولو پھلو فرخندہ رہو

ایسا کوئی کام نہ ہو

جس میں کچھ آرام نہ ہو

جس کو ایسی عادت ہے

ہر دم اس کو راحت ہے

کھانے میں بھی بیچ کی راہ

سونے میں بھی بیچ کی راہ

دعوت ہو یا گھر پر ہو

بھوک سے تھوڑا کم کھاؤ

اتنا کم بھی مت کھاؤ

دبلے ہو کر پچھتاؤ

تھوڑا کام ہو اچھا ہو

ورنہ سراسر گھاٹا ہو

خیر کا پہلو ہے اس میں

خیر کی خوشبو ہے اس میں

شوقؔ یہ اچھا نسخہ ہے

کتنا سستا نسخہ ہے

مزید غزلیں از شوق اعظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں