ششانک شکلا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محبت میں سیانا ہو رہا ہوں (غزل)
محبت میں سیانا ہو رہا ہوں
تیرے دل سے روانہ ہو رہا ہوں
وجہ پا لی ہے میں نے زندگی کی
میں لفظوں کا دوانہ ہو رہا ہوں
بہت خوش ہوں میں پیدائش کے دن پر
چلو میں بھی پرانا ہو رہا ہوں
بسایا ہے کسی کو اپنے دل میں
کسی کا آشیانہ ہو رہا ہوں
بہت سے لوگ مجھ کو چاہتے ہیں
میں جینے کا بہانہ ہو رہا ہوں
برا اک دور جو دیکھا ہے میں نے
تبھی جا کر زمانہ ہو رہا ہوں
ہنستے چہرے کا حال دیکھو نا (غزل)
ہنستے چہرے کا حال دیکھو نا
کوئی میرا رومال دیکھو نا
ہجر کے بعد اٹھ رہے مجھ پر
کیسے کیسے سوال دیکھو نا
رنگ تجھ پر لگا نہیں پایا
ہاتھ کو ہے ملال دیکھو نا
ٹوٹ کے پھر یقین کرتا ہوں
دیکھو میری مجال دیکھو نا
مزید غزلیں از ششانک شکلا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں