پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شرافت سمیر کی غزلیں — Sharafat Sameer Ghazals

شرافت سمیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اتنا غصہ کیوں کرتے ہو (غزل)

اتنا غصہ کیوں کرتے ہو

ہر دم جھگڑا کیوں کرتے ہو

مانا بھول گئے ہو مجھ کو

پر یہ دعویٰ کیوں کرتے ہو

پورا دن ہے پھر لڑ لینا

کھانا ٹھنڈا کیوں کرتے ہو

کر لوں گا کچھ الٹا سیدھا

پھر کیا کہنا کیوں کرتے ہو

عشق اگر کرتے ہو تو پھر

اتنا سوچا کیوں کرتے ہو

کل آئینہ پوچھ رہا تھا

ایسے ٹوٹا کیوں کرتے ہو

مجھ کو چاہو مجھ کو سوچو

سب سے بولا کیوں کرتے ہو

آنکھ کا نیند سے رشتہ نہیں ہونے دیتا (غزل)

آنکھ کا نیند سے رشتہ نہیں ہونے دیتا

میں ترے خواب کو رسوا نہیں ہونے دیتا

جی تو کرتا ہے بہت پھوٹ کے رو لینے کا

میں مگر اپنا تماشہ نہیں ہونے دیتا

خود تو خاطر میں نہیں لاتا ہے مجھ کو لیکن

وہ مجھے اور کسی کا نہیں ہونے دیتا

وہ ستم پیشہ نہیں ہے مگر یوں کہہ لیجے

میرے اشعار کو جھوٹا نہیں ہونے دیتا

ہونٹ سے ہونٹ بھڑا دیتا ہے انجانے ہی

حادثہ رکھتا ہے بوسہ نہیں ہونے دیتا

مزید غزلیں از شرافت سمیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں