پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شمشیر حیدر کی غزلیں — Shamshir Haidar Ghazals

شمشیر حیدر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی وجد ہے نہ دھمال ہے ترے عشق میں (غزل)

کوئی وجد ہے نہ دھمال ہے ترے عشق میں

مرا دل کہ وقف ملال ہے ترے عشق میں

یہ جو خواب میں بھی ہے خواب کیف و سرور کا

ترے عشق کا ہی کمال ہے ترے عشق میں

میں نکل ہی جاؤں گا وحشتوں کے حصار سے

یہ تو سوچنا بھی محال ہے ترے عشق میں

جہان خواب مہرباں کی خیر ہو (غزل)

جہان خواب مہرباں کی خیر ہو

مرے زمین و آسماں کی خیر ہو

ہوا کا رنگ ڈھنگ ہی کچھ اور ہے

دعا کرو کہ آشیاں کی خیر ہو

وہ چاہتا ہے اپنی اک سلامتی

میں چاہتا ہوں کارواں کی خیر ہو

جہاں ہے تیرگی وہاں ہو روشنی

جہاں ہے روشنی وہاں کی خیر ہو

یہ جذب و کیف یوں ہی مستقل رہیں

دعا ہے دل کے آستاں کی خیر ہو

مزید غزلیں از شمشیر حیدر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں