پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شمیم ہاشمی کی غزلیں — Shamim Hashimi Ghazals

شمیم ہاشمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چاہا بیاں کروں جوں ہے میرے خیال میں (غزل)

چاہا بیاں کروں جوں ہے میرے خیال میں

معنی الجھ کے رہ گئے لفظوں کے جال میں

جیتا ہے کون بحث میں مورکھ سے آج تک

بے کار کیوں الجھتے ہو تم قیل و قال میں

لے جانے والے لوٹ کے سب کچھ چلے گئے

ہم سوچتے ہی رہ گئے کالا ہے دال میں

ممکن ہے ان کے در سے ٹکا سا ملے جواب

لیکن نہ ہچکچائیے اپنے سوال میں

رشتے کی بات کون کسی سے کرے یہاں

اپنا بنا کے لوگ پھنساتے ہیں جال میں

پھولوں کا دل کلی کی تمنا مری دعا

کام آئے رنگ بن کے تمہارے جمال میں

رکھتے ہیں ناپ تول کے وہ ہر قدم شمیمؔ

پیاری لگے ہے ان کی ادا ٹیڑھی چال میں

بنا کے منہ تو مرے سامنے کھڑی کیا ہے (نظم)

بنا کے منہ تو مرے سامنے کھڑی کیا ہے

مجھے بتا تو کسی سے ابھی لڑی کیا ہے

سمجھ رہا ہوں چلی آئی ہے جگانے مجھے

ذرا سا اور ٹھہر جاتی ہڑبڑی کیا ہے

ابھی نہ پوری ہوئی نیند دس بجے کیسے

ہمیشہ تیز جو چلتی رہے گھڑی کیا ہے

گھڑی کو ڈاکٹر صاحب کے پاس لے جاؤ

انہیں دکھاؤ اسے اس میں گڑبڑی کیا ہے

ابھی کلاس نیا ہے نئی کتابیں ہیں

پڑھیں ابھی سے بھلا فکر ہی پڑی کیا ہے

پڑھانے آئیں گے ہندی ہمارے پنڈت جی

مگر بتائیں گے انگلش میں گڑبڑی کیا ہے

مجھے شروع سے عادت ہے بید کھانے کی

شمیمؔ ہاشمی صاحب کی یہ چھڑی کیا ہے

مزید غزلیں از شمیم ہاشمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں