پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شمبھو شرنم کی غزلیں — Shambhu Sharanam Ghazals

شمبھو شرنم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تم اتنی عداوت جو مرے یار کرو ہو (غزل)

تم اتنی عداوت جو مرے یار کرو ہو

خود اپنی مصیبت مرے سرکار کرو ہو

تم کان بھی بھر لیتے ہو بس بات بنا کر

تم اپنی فضیحت سر بازار کرو ہو

تم آج تو چپ رہ لو مری بات کو سن کر

ہر بات پہ تم کس لیے تکرار کرو ہو

کیا دل کا لگانا بھی یہاں جرم ہے کوئی

کیوں گندی سیاست اے مرے یار کرو ہو

ممکن ہو تو آنگن کی یہ دیوار ہٹا دو

کیوں بھائیوں کے بیچ میں دیوار کرو ہو

تم نے نہیں دیکھا ہے نہ ہم نے کہیں دیکھا

تم کر کے سیاست ہمیں بیمار کرو ہو

چاہا نہ کبھی دام ملے اور نہ درجہ

اب شمبھوؔ کہے کیوں نہیں تم یار کرو ہو

اوروں کی نظم اپنی بتاتے ہیں دیکھیے (غزل)

اوروں کی نظم اپنی بتاتے ہیں دیکھیے

میری غزل مجھی کو سناتے ہیں دیکھیے

بے شرم اس قدر ہیں وہ میرے ہی سامنے

مقطع میں اپنا نام لگاتے ہیں دیکھیے

راحتؔ کے شعر ہوں یا منورؔ کی ہو غزل

حق ہر کلام پر ہی جتاتے ہیں دیکھیے

ان کو لحاظ ہے نہیں تقطیع کا مگر

مصرعے کے بحر و وزن بتاتے ہیں دیکھیے

کہنے لگے ہیں خود کو وہ استاد آج کل

شمبھوؔ کو اپنا چیلا بتاتے ہیں دیکھیے

مزید غزلیں از شمبھو شرنم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں