پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شکور جاوید کی غزلیں — Shakur Javed Ghazals

شکور جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کتنی مشکل سے غم دوست بیاں ہوتا ہے (غزل)

کتنی مشکل سے غم دوست بیاں ہوتا ہے

اشک تھمتا ہے نہ آنکھوں سے رواں ہوتا ہے

مطرب وقت کا آہنگ بدل دیتا ہوں

جب ترے عارض و گیسو کا بیاں ہوتا ہے

رنگ و بو بن کے جو اڑتا ہے شبستانوں میں

وہ بھی حسرت کے چراغوں کا دھواں ہوتا ہے

زندگی جبر کے دامن میں جنم لیتی ہے

آدمی دار کے سائے میں جواں ہوتا ہے

ٹھہر جاتا ہوں تہہ زلف نگار فردا

بار امروز جو شانوں پہ گراں ہوتا ہے

زندگی کیا ہے بس اک خانۂ ماتم جاویدؔ

دل دھڑکتا ہے تو احساس فغاں ہوتا ہے

ہر نفس دیدۂ دل میں تری یادوں کا ہجوم (غزل)

ہر نفس دیدۂ دل میں تری یادوں کا ہجوم

ہر گھڑی مجھ پہ قیامت کا گزر نا معلوم

آنکھ سے دل میں اترتی ہوئی یادوں کی برات

دشت تنہائی میں ٹوٹے ہوئے تاروں کا ہجوم

اس قدر پاس کہ جیسے مرے دل کی آواز

اس قدر دور کہ جیسے ہو صدائے موہوم

اے دل‌ خاک‌ بسر تیری تباہی تسلیم

ہاں دل سادہ نظر تیری خطائیں معلوم

ہر گھڑی یاد میں گزری شب ماتم کی طرح

پھر بھی اے عشق سیہ پوش انہیں کیا معلوم

کل کا دن اپنی بہاروں کو لیے ختم ہوا

کل کی ہر بات ہوئی نقش وفائے موہوم

مزید غزلیں از شکور جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں