پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاکر شیخ کی غزلیں — Shakir Shaikh Ghazals

شاکر شیخ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تنہا تو جب سے چھوڑ کے جان جگر گئی (غزل)

تنہا تو جب سے چھوڑ کے جان جگر گئی

آنکھوں سے نیند روٹھ کے جانے کدھر گئی

دل میں اٹھا تھا درد وہ تھمنے لگا ذرا

آئے جو تم تو میری طبیعت سدھر گئی

گھر کی ضرورتوں میں کہیں دب گیا تھا میں

اب کیا بتاؤں کیسے جوانی گزر گئی

لمبی ہو عمر اس کی یہی ہے دعا میری

آنے سے جس کے میری یہ قسمت سنور گئی

تو دیکھ بھال کر ذرا شاکرؔ اڑان بھر

ظالم ہے دنیا کتنوں کے یہ پر کتر گئی

میری برباد محبت کہ کہانی لکھنا (غزل)

میری برباد محبت کہ کہانی لکھنا

میرے حصہ میں فقط آنکھ کا پانی لکھنا

بے وفا کہنا اسے اتنا بھی آسان نہیں

یار بس مجھ کو ہی تم دشمن جانی لکھنا

عمر بھر میں نے محبت کے سوا کچھ نہ کیا

میرے حصہ میں بھی اک پریوں کی رانی لکھنا

میرے آنسو بھی تو سچے نہیں لگتے تم کو

تم کہانی مری برباد جوانی لکھنا

اب تو بدنامی کا ڈر مجھ کو نہیں ہے شاکرؔ

تم محبت کی وہی ریت پرانی لکھنا

مزید غزلیں از شاکر شیخ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں