پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاکر کنڈان کی غزلیں — Shakir Kundan Ghazals

شاکر کنڈان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم کہ افکار کو تجسیم کیا کرتے ہیں (غزل)

ہم کہ افکار کو تجسیم کیا کرتے ہیں

حرف و الفاظ کی تحریم کیا کرتے ہیں

بند کر لیتے ہیں آوارہ ہوا مٹھی میں

پھر فضا میں اسے تقسیم کیا کرتے ہیں

وقت جب ہاتھ نہیں آتا تو روز و شب میں

انتقاماً اسے تقویم کیا کرتے ہیں

کب ستارا کوئی ماتھے کی شکن میں اترا

سب فسوں صاحب تنجیم کیا کرتے ہیں

ہم کو الزام نہ دیجے کوئی شاکرؔ کنڈان

ہم تو نسبت کی بھی تکریم کیا کرتے ہیں

مزید غزلیں از شاکر کنڈان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں