پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شکیل معین کی غزلیں — Shakeel Moeen Ghazals

شکیل معین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ کسی کا ہو چکا ہے اور کسی کے ساتھ ہے (غزل)

وہ کسی کا ہو چکا ہے اور کسی کے ساتھ ہے

بھول جاؤ اب اسے یہ بھولنے کی بات ہے

صبح سورج کی کرن پھر کھڑکیوں پر آئے گی

کون کہتا ہے مقدر میں اندھیری رات ہے

ذہن کی پگڈنڈیوں پر جھلملاتا ہے کوئی

میرے گھر میں جگنوؤں کی رات بھر بارات ہے

بے حسی تھی بھائیوں میں دوست بھی تھے مطلبی

میرے حصے میں اکیلے پن کی کچھ سوغات ہے

خشک آنکھوں کی نمی مجھ سے یہ کہتی ہے شکیلؔ

اس کے گھر میں یاد کی چاروں طرف برسات ہے

دن کا سکون رات کی اوقات لے گئی (غزل)

دن کا سکون رات کی اوقات لے گئی

وہ گھر سے کیا گئی کہ خوشی ساتھ لے گئی

کچھ ابر کا مزاج ہی برہم تھا کھیت سے

رت اپنے ساتھ گاؤں کی برسات لے گئی

چڑیوں کو بھی درخت پہ رکنا نہیں پسند

پیپل کی دھوپ چھاؤں کی بارات لے گئی

کمرے میں میری میز پہ رکھے تھے کچھ خطوط

ان کو ہوائے شام تھی بد ذات لے گئی

دل کی اذاں پہ رات ہوا واقعہ شکیلؔ

میری نماز سب کی مناجات لے گئی

مزید غزلیں از شکیل معین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں