پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شیلندر کی غزلیں — Shailendra Ghazals

شیلندر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہیں سب سے مدھر وہ گیت جنہیں ہم درد کے سر میں گاتے ہیں (غزل)

ہیں سب سے مدھر وہ گیت جنہیں ہم درد کے سر میں گاتے ہیں

جب حد سے گزر جاتی ہے خوشی آنسو بھی چھلکتے آتے ہیں

پہلو میں پرائے درد بسا کے ہنسنا ہنسانا سیکھ ذرا

طوفان سے کہہ دے گھر کے اٹھے ہم پیار کے دیپ جلاتے ہیں

کانٹوں میں کھلے ہیں پھول ہمارے رنگ بھرے ارمانوں کے

نادان ہیں جو ان کانٹوں سے دامن کو بچائے جاتے ہیں

جب غم کا اندھیرا گھر آئے سمجھو کے سویرا دور نہیں

ہر رات کی ہے سوغات یہی تارے بھی یہی دہراتے ہیں

کچھ اور زمانہ کہتا ہے کچھ اور ہے ضد میرے دل کی (غزل)

کچھ اور زمانہ کہتا ہے کچھ اور ہے ضد میرے دل کی

میں بات زمانہ کی مانوں یا بات سنوں اپنے دل کی

دنیا نے ہمیں بے رحمی سے ٹھکرا جو دیا اچھا ہی کیا

ناداں ہم سمجھے بیٹھے تھے نبھتی ہے یہاں دل سے دل کی

انصاف محبت سچائی وہ رحم و کرم کے دکھلاوے

کچھ کہتے زباں شرماتی ہے پوچھو نہ جلن میرے دل کی

جو بستی ہے انسانوں کی انسان مگر ڈھونڈھے نہ ملا

پتھر کے بتوں سے کیا کیجے فریاد بھلا ٹوٹے دل کی

مزید غزلیں از شیلندر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں