پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شیخ احمد شریف گجراتی کی غزلیں — Shaikh Ahmad Shreef Gujrati Ghazals

شیخ احمد شریف گجراتی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہوئے دیدار کے طالب خودی سے خود گزر نکلے (غزل)

ہوئے دیدار کے طالب خودی سے خود گزر نکلے

نپائی راہ دانش میں خروشاں بے خبر نکلے

نشان بے نشاں ہم ملک یک رنگی میں پاتے ہیں

خبر چھوڑی دوئی کا ہم نے جب سے سٹ نگر نکلے

بھرے دو نین کے چھگلاں صبوری ساتھ لے توشہ

کمر ہمت سے باندھے ہور پرت کی بات پر نکلے

نین کے ہاتھ کھپر لے پھریں درسن کی بھیکیاں کو

نپائی ایک در پر بھی بھکاری دربدر نکلے

رہے نادر خیالاں میں ملے شوریدہ حالاں میں

ہوئے صاحب کمالاں میں کدھر سے آ کدھر نکلے

گھنگھٹ جب زرزری مکھ پر تے موہن دور کر نکلے (غزل)

گھنگھٹ جب زرزری مکھ پر تے موہن دور کر نکلے

مقابل ہوئے نا ہرگز اگر سور سحر نکلے

عجب کل رات دھن سوں میں نوا یک معجزہ دیکھا

کہ سارے چاند دو نرمل سو یک چولی بھتر نکلے

چنچل کی جب صفت لکھنے قلم میں ہاتھ تئیں لیتا

ایکایک ہاتھ میں میرے قلم ہو نیشکر نکلے

موہن کے غم سوں گل گل کر نین سوں رات دن میرے

کہ پانی ہو کے مجھ سارا کلیجہ ہور جگر نکلے

شکر لب لب کون تجھ احمدؔ لگے ہے سو مگر اس تے

یوں ہر یک بیت تجھ مکھ تے میٹھی ہو خوبتر نکلے

مزید غزلیں از شیخ احمد شریف گجراتی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں