شاہ عادل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آستینوں میں یہ جو بستے ہیں (غزل)
آستینوں میں یہ جو بستے ہیں
سانپ بن کر یہی تو ڈستے ہیں
کس قدر اعلیٰ ظرف والے ہیں
مشکلوں میں جو لوگ ہنستے ہیں
دل اچانک سے بیٹھ جاتا ہے
لوگ جب تیرا طنز کستے ہیں
جیسے چاہے خرید لو ان کو
آج کل لوگ کتنے سستے ہیں
بس نمازیں ہی کیوں پڑھیں مفتی
نیکیوں کے ہزار رستے ہیں
تیرے حصے کے اشک جان شاہ
عارضوں پر مرے برستے ہیں
شاہزادی تو جا چکی یارو
یہ شہنشاہ کیوں ترستے ہیں
جو حق پرست ہیں ان کا رواج ہوتا ہے (غزل)
جو حق پرست ہیں ان کا رواج ہوتا ہے
جہاں ہو ظلم وہیں احتجاج ہوتا ہے
اسیر رہنے دو ہم کو ہمیں رہائی نہ دو
بھلا غلام کبھی سر کا تاج ہوتا ہے
تمہارا لہجہ بہت نا پسند ہے ہم کو
تمہارا لہجہ بڑا بد مزاج ہوتا ہے
ہر ایک شخص میں کمیاں تلاشتے ہو تمہیں
سواے اس کے کوئی کام کاج ہوتا ہے
ترے علاج کا خرچہ میں خود اٹھاتا مگر
منافقت کا مرض لا علاج ہوتا ہیں
مزید غزلیں از شاہ عادل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں