شگفتہ بھٹی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
موسم تھا خوش گوار تمہیں سوچتے رہے (غزل)
موسم تھا خوش گوار تمہیں سوچتے رہے
بے کل و بے قرار تمہیں سوچتے رہے
روئے کبھی فضول کبھی یوں ہی ہنس دئے
دانستہ بار بار تمہیں سوچتے رہے
آنکھیں دھری رہیں تیرے رستے پہ رات بھر
ہم کیف انتظار تمہیں سوچتے رہے
تم پھر الجھ کے رہ گئے لوگوں کی بھیڑ میں
ہم زلف کو سنوار تمہیں سوچتے رہے
وصل کو اک سراب رہنے دیں (غزل)
وصل کو اک سراب رہنے دیں
کچھ تو آنکھوں میں خواب رہنے دیں
عشق مہر و وفا نہیں آساں
کر نہ پائیں گے آپ رہنے دیں
ہر خوشی آپ کو مبارک ہو
ہم کو خانہ خراب رہنے دیں
روز و شب کا حساب رہنے دیں
کیسے گزری جناب رہنے دیں
پیار شرطوں پہ مل نہیں سکتا (نظم)
پیار شرطوں پہ مل نہیں سکتا
پھول ہوتا ہے بہت نازک سا
شک کے کانٹوں پہ کھل نہیں سکتا
مزید غزلیں از شگفتہ بھٹی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں