پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شفقت کاظمی کی غزلیں — Shafqat Kazmi Ghazals

شفقت کاظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہمارے حال پہ کس دن جفا نہیں کرتے (غزل)

ہمارے حال پہ کس دن جفا نہیں کرتے

یہ اور بات کہ وہ برملا نہیں کرتے

یہ رنگ و نور کی دنیا نظر نواز سہی

ترے فقیر مگر اعتنا نہیں کرتے

ضرور کوئی خطا ہم سے ہو گئی ہوگی

وہ بے سبب تو کسی پر جفا نہیں کرتے

کبھی تو ان کو ہمارا خیال آئے گا

ہم اس امید پہ ترک وفا نہیں کرتے

انہیں سے ہم کو محبت کی داد ہے مطلوب

وہی جو پاس محبت ذرا نہیں کرتے

در حبیب پہ جاتے ہیں بارہا شفقتؔ

در حبیب پہ لیکن صدا نہیں کرتے

حسرت یہی دل میں لے چلے ہم (غزل)

حسرت یہی دل میں لے چلے ہم

تجھ کو نہ لگا سکے گلے ہم

نکلے ہیں وطن سے منہ اندھیرے

معلوم نہیں کہاں چلے ہم

ہر حال رہے تجھی سے منسوب

اے دوست برے تھے یا بھلے ہم

حائل تھے جو اپنے راستے میں

طے کر نہ سکے وہ مرحلہ ہم

شفقتؔ بہ ہجوم یاس و حرماں

دیکھا کیے دل کے حوصلہ ہم

مزید غزلیں از شفقت کاظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں