پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شفیق اورنگ آبادی کی غزلیں — Shafeeq Aurangabadi Ghazals

شفیق اورنگ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تشنہ لب ہوں شراب کی سوگند (غزل)

تشنہ لب ہوں شراب کی سوگند

جل گیا جی کباب کی سوگند

اس گھڑی تو قسم نہ کھا جھوٹی

تجھ کو دل کی کتاب کی سوگند

کیا جھلک ہے سجن کے چہرے پر

زرزری کے جناب کی سوگند

بے سخن ہوں ترا دہن دیکھے

یار حاضر جواب کی سوگند

دور کر اب حجاب کو اپنے

چادر ماہتاب کی سوگند

دل صاحب ہے کیا پریشاں آج

زلف کے پیچ و تاب کی سوگند

پنجرے میں ہمیں نہ آنا تھا (غزل)

پنجرے میں ہمیں نہ آنا تھا

کیا کریں یاں بھی آب و دانا تھا

اس کی جا کر گلی میں کھویا وقر

اب میں جانا کہ واں نہ جانا تھا

ایک دن وہ نظر پڑا صاحب

جس لیے شب کو تلملانا تھا

تب کہا چشم کو میں اے کم بخت

وصل میں اشک یہ بہانا تھا

اس کی تصویر آئی آنکھوں میں

پاؤں اس کے مجھے دھلانا تھا

مزید غزلیں از شفیق اورنگ آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں