پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شان ضیا کی غزلیں — Shaan Ziya Ghazals

شان ضیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہر ایک غم کا مجھے ایسے دل دکھانا ہے (غزل)

ہر ایک غم کا مجھے ایسے دل دکھانا ہے

اداسیوں میں بھی اب قہقہہ لگانا ہے

ہزار خواہشیں بچوں کی جیب ہے خالی

میں باپ ہوں مجھے گھر لوٹ کر بھی جانا ہے

ادھار لی جو محبت تو کیا ہوا حاصل

وفا کی راہ میں خود کو بہت جلانا ہے

بس اپنے آپ کو دیکھو تو یہ کہو گے نہیں

بہت برا ہے مگر کیا برا زمانہ ہے

گلے لگاتا بھلا ہم سے مفلسوں کو کہاں

گلی میں اس کی تو شاہوں کا آنا جانا ہے

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے وہ کہہ گیا تھا کچھ (غزل)

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے وہ کہہ گیا تھا کچھ

یعنی کہ اس کی آنکھ میں بس رہ گیا تھا کچھ

ٹوٹا ہوا ہے اب یہ مکاں اعتبار کا

لفظوں کی آندھیوں میں کبھی سہ گیا تھا کچھ

بوسیدہ ہو چکے تھے ورق بھی خطوط کے

ماضی کے ساتھ حال مرا بہہ گیا تھا کچھ

اس نے جو دی تھیں رونقیں سب چھین لی گئیں

میری فنا سے اپنی بقا کہہ گیا تھا کچھ

مزید غزلیں از شان ضیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں