پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سیما شرما سرحد کی غزلیں — Seema Sharma Sarhad Ghazals

سیما شرما سرحد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم کو عادت قسم نبھانے کی (غزل)

ہم کو عادت قسم نبھانے کی

ان کی فطرت ہے بھول جانے کی

سر جھکا کر میں کیوں نہیں جیتی

بس شکایت یہی زمانے کی

اس کی شرطوں پہ مجھ کو ہے جینا

کیسی دیوانگی دوانے کی

اس کو نفرت ہے یا محبت ہے

پھر ضرورت ہے آزمانے کی

بعد مرنے کے لے کے جاؤں گی

آرزو اپنے آشیانے کی

میں تو یوں بھی سلگ رہی سرحدؔ

کیا پڑی آگ یوں لگانے کی

آپ کی آنکھوں کا تارہ اور ہے (غزل)

آپ کی آنکھوں کا تارہ اور ہے

کیا ہوا میرا سہارا اور ہے

اک ندی کے دو کناروں کی طرح

راستہ میرا تمہارا اور ہے

جانے اب کیسی خبر یہ لائیں گی

ان ہواؤں کا اشارہ اور ہے

آپ مرہم ہی لگاتے رہ گئے

کیا کہیں یہ درد سارا اور ہے

آپ کی بدلی نگاہیں کہہ رہیں

اب نہیں میرا گزارا اور ہے

پوچھنے والوں کو سرحدؔ نے کہا

میں نہیں گردش کا مارا اور ہے

مزید غزلیں از سیما شرما سرحد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں