سیما عابدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اتنا ہی تو ہوا ہے تجھے دیکھنے کے بعد (غزل)
اتنا ہی تو ہوا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
خود کو بھلا دیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
آنکھوں کو ان کا گوہر مقصود مل گیا
ہاتھوں سے دل گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دیکھا تجھے تو کاٹ لیں ہاتھوں کی انگلیاں
کچھ ہوش کب رہا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
سب کچھ ہے تو ہی تو یہاں ہم کچھ بھی ہیں نہیں
یہ سچ تو اب کھلا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
آگ سینے کی بجھا لوں پانی (غزل)
آگ سینے کی بجھا لوں پانی
سرخ آنکھیں ہیں بہا لوں پانی
خرچ کم کم ہو سنبھالوں پانی
ہو سکے جتنا بچا لوں پانی
عنقا ہونے لگا ہے اب یہ بھی
سب کی نظروں سے چھپا لوں پانی
کل سے آیا نہیں ہے ایسا ہو
دے کے آواز بلا لوں پانی
قطرہ قطرہ جو بھر کے رکھا تھا
برتنوں سے وہ نکالوں پانی
ہولی آئے تو رنگ ہو جاؤں
ہو دیوالی تو جلا لوں پانی
آج کتنے دنوں کے بعد آیا
اوڑھ لوں یا کہ بچھا لوں پانی
مزید غزلیں از سیما عابدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں