پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ستیوان ستیہ کی غزلیں — Satyawan Satya Ghazals

ستیوان ستیہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تمہاری اور سے کوئی اشارہ ہو بھی سکتا ہے (غزل)

تمہاری اور سے کوئی اشارہ ہو بھی سکتا ہے

ہمارا دل کسی دن پھر تمہارا ہو بھی سکتا ہے

زمیں پر پاؤں ہوں لیکن نگاہیں آسماں پر ہوں

بلندی پر تمہارا بھی ستارا ہو بھی سکتا ہے

میں اکثر سوچتا تو ہوں تمہارے بن ہی جی لوں گا

مگر لگتا نہیں تم بن گزارا ہو بھی سکتا ہے

ڈبا دیتا کسی کو بوجھ خود کا ہی سمندر میں

کسی انساں کو تنکے کا سہارا ہو بھی سکتا ہے

مٹا سکتا ہے صحرا بھی کسی کی تشنگی پل میں

کسی کے واسطے دریا بھی کھارا ہو بھی سکتا ہے

انا کو چھوڑ کر گر تم لگا لو دل یہ دنیا سے

تو یہ سارا جہاں اک دن تمہارا ہو بھی سکتا ہے

اس سے زیادہ کیا کہوں میں اب صفات میں (غزل)

اس سے زیادہ کیا کہوں میں اب صفات میں

تم سا نہیں ہے کوئی بھی اس کائنات میں

جب سے ملے ہو تم مجھے خود کا نہ ہوش ہے

دن رات کھویا رہتا ہوں تیری ہی ذات میں

بدلی نظر تمہاری تو دنیا بدل گئی

سب کچھ بدل گیا مرا پھر اس حیات میں

ابرو نگاہیں عکس ترے ہونٹھ چال سب

شامل ہیں میرے قتل کی یہ واردات میں

ان کے دل و دماغ پہ رہتا ہے خوف سا

اپنے ہی جن کے مر گئے ہیں حادثات میں

ہونا تھا جس میں وصل قیامت کی رات تھی

سب کھو گیا وجود مرا ایک رات میں

مزید غزلیں از ستیوان ستیہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں