ستیم بھارتی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جھکاتے ہیں سدا سر پیار میں ہم (غزل)
جھکاتے ہیں سدا سر پیار میں ہم
نہیں جھکتے کبھی دربار میں ہم
غریبی روز ہم کو کھا رہی ہے
کبھی بکتے نہیں بازار میں ہم
دلوں پہ نام لکھنا آ گیا ہے
تبھی لکھتے نہیں اخبار میں ہم
تمہیں پھولوں کا بستر ہو مبارک
الجھ کر رہ گئے ہیں خار میں ہم
تمہاری ناؤ پہنچی ہے کنارے
پھنسے ہیں اب تلک منجدھار میں ہم
مزید غزلیں از ستیم بھارتی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں