پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ثروت مختار کی غزلیں — Sarwat Mukhtar Ghazals

ثروت مختار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہمیں کو بھول گئے آپ کے بھی کیا کہنے (غزل)

ہمیں کو بھول گئے آپ کے بھی کیا کہنے

یقیں کو بھول گئے آپ کے بھی کیا کہنے

مرے خیال کو چوری کیا کیا سو کیا

زمیں کو بھول گئے آپ کے بھی کیا کہنے

مکاں بناتے رہے بام و در سجاتے رہے

مکیں کو بھول گئے آپ کے بھی کیا کہنے

اسیر عام سے چہرے کے ہو کے بیٹھے ہیں

حسیں کو بھول گئے آپ کے بھی کیا کہنے

بجا کہ ہاتھ کو تھاما بجا لیا بوسہ

جبیں کو بھول گئے آپ کے بھی کیا کہنے

تھا ذکر مجھ کو بھلانے کا ہاں ہی بول دیا

نہیں کو بھول گئے آپ کے بھی کیا کہنے

دیکھ لو رنگ گر مرے تل کے (غزل)

دیکھ لو رنگ گر مرے تل کے

بھول جاؤ گے رنگ جھلمل کے

اک غزل کیا سنا دی محفل میں

با خدا رہ گئے سبھی ہل کے

تو مقلد تھا عقل والوں کا

تو نہ سمجھا معاملے دل کے

کوئی مقصد نہیں ہے ملنے کا

اچھا لگتا ہے آپ سے مل کے

گل بدن کب تو ان کو توڑے گا

پھول تھکنے لگے ہیں کھل کھل کے

زخم کب اس قدر نمایاں تھے

جس قدر ہو گئے ہیں سل سل کے

مزید غزلیں از ثروت مختار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں