سرفراز خان وقار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اے مری جان غزل (غزل)
اے مری جان غزل
تو ہے ارمان غزل
یہ ترا حسن ادا
بالیقیں شان غزل
یہ ترا عکس حسیں
قصر و ایوان غزل
زلف ہے کالی گھٹا
یا ہے زندان غزل
پھول سا تیرا بدن
لطف عنوان غزل
مثل رخسار صنم رنگ حنا (غزل)
مثل رخسار صنم رنگ حنا
ہاتھ میں طرفہ ستم رنگ حنا
خون کے آنسو رلائے زندگی
سرخ موسم درد و غم رنگ حنا
پتھروں کے بیچ پس جانا پڑے
جب کہیں پائے صنم رنگ حنا
برف سے ہاتھوں میں کھلتا ہے بہت
آپ کے سر کی قسم رنگ حنا
ابر کے آنچل میں ماہ نو کھلا
ہے تیرا لطف و کرم رنگ حنا
جان پر میری ستم ڈھائے وقارؔ
بھیگا موسم آنکھ نم رنگ حنا
مزید غزلیں از سرفراز خان وقار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں