پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سردار انجم کی غزلیں — Sardar Anjum Ghazals

سردار انجم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب کبھی تیرا نام لیتے ہیں (غزل)

جب کبھی تیرا نام لیتے ہیں

دل سے ہم انتقام لیتے ہیں

میری بربادیوں کے افسانے

میرے یاروں کا نام لیتے ہیں

بس یہی ایک جرم ہے اپنا

ہم محبت سے کام لیتے ہیں

ہر قدم پر گرے ہیں پر سیکھا

کیسے گرتوں کو تھام لیتے ہیں

ہم بھٹک کر جنوں کی راہوں میں

عقل سے انتقام لیتے ہیں

غم حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئی (غزل)

غم حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئی

چلے بھی آؤ کہ دنیا سے جا رہا ہے کوئی

کہو اجل سے ذرا دو گھڑی ٹھہر جائے

سنا ہے آنے کا وعدہ نبھا رہا ہے کوئی

وہ آج لپٹے ہیں کس نازکی سے لاشے سے

کہ جیسے روٹھے ہوؤں کو منا رہا ہے کوئی

کہیں پلٹ کے نہ آ جائے سانس نبضوں میں

حسین ہاتھوں سے میت سجا رہا ہے کوئی

مزید غزلیں از سردار انجم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں